عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ قَزَعَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ أَرْبَعًا قَالَ سَمِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم وَكَانَ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثِنْتَىْ عَشْرَةَ غَزْوَةً ح.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Qaza'a: I heard Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) mention four things. He stated, 'I heard these from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).' And he had participated in twelve expeditions with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
اردو ترجمہ
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا مجھے عبدالملک بن عمیر نے قزعہ سے خبر دی، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے چار باتیں سنیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوات میں شرکت کی تھی۔
