عربی (اصل)
592/764 عن ابن عباس:" لا يقولن أحدكم لشيء لا يعلمه:"الله يعلمه"؛ والله يعلم غير ذلك، فيعلم الله ما لا يعلم، فذاك عند الله عظيم".
انگریزی ترجمہ
Ibn 'Abbas reported: 'None of you should say about something he does not know: Allah knows it — while Allah knows otherwise. He would thus attribute to Allah's knowledge what he does not know, and that is a grave matter before Allah.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی آدمی کسی چیز کے بارے میں جس کو وہ نہیں جانتا یہ نہ کہے کہ اس کو اللہ جانتا ہے، حالانکہ جو اللہ جانتا ہے وہ کچھ اور ہے تو وہ اللہ کے علم میں وہ چیز داخل کر رہا ہے جس کو وہ نہیں جانتا یہ اللہ کے ہاں بڑا گناہ ہے۔ (یعنی کوئی یہ کہہ دے کہ اللہ جانتا ہے سچ بات ایسے ہے حالانکہ سچ بات ایسے نہ ہو تو وہ اللہ کے علم میں وہ بات داخل کر رہا ہے جو حقیقت میں اللہ کے علم میں تو سچی ہے تو پھر اللہ کی طرف منسوب نہیں کرنا چاہیے)۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 592]
