عربی (اصل)
366/470 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إياكم والشح؛ فإنه أهلكَ من كان قبلكم؛ سفكوا دماءهم، وقطعوا أرحامهم، والظلم ظلمات يوم القيامة.(وإياكم والفحش، فإن الله لا يحب الفاحش المتفحش /487).
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah reported: The Messenger of Allah, peace be upon him, said, 'Beware of miserliness, for it destroyed those who came before you. It led them to shed each other's blood and sever their ties of kinship. And oppression will be darkness on the Day of Resurrection. Beware of obscenity, for Allah does not love the obscene or the deliberately vulgar.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم بخل سے بچتے رہو، بیشک اس نے تم سے پہلے والوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے آپس میں خوں ریزیاں کیں، اور اپنے رشتے ناطے منقطع کیے اور ظلم قیامت کے دن بہت سے اندھیروں کا باعث ہو گا۔ اور تم بدگوئی سے بچو۔ بیشک اللہ فحش گوئی کرنے والے، تکلف سے گالیاں دینے والے کو پسند نہیں کرتا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 366]
