عربی (اصل)
361/464 عن أبي الدرداء، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من أُعطي حظه من الرفق؛ فقط أُعطي حظه من الخير؛ ومن حرم حظه من الرفق؛ فقد حرم حظه من الخير. أثقل شيء في ميزان المؤمن يوم القيامة حسن الخلق، وإن الله ليبغض الفاحش البذيء"(1).
انگریزی ترجمہ
Abu al-Darda' reported from the Prophet, peace be upon him, who said, 'Whoever is given his share of gentleness has been given his share of good, and whoever is deprived of his share of gentleness has been deprived of his share of good. The heaviest thing in the scale of a believer on the Day of Resurrection is good character, and Allah detests the obscene and vulgar person.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جسے نرمی سے اس کا حصہ دے دیا گیا اسے بھلائی سے اس کا حصہ دے دیا گیا، اور جو اپنے نرمی کے حصے سے محروم کر دیا گیا اسے اس کے خیر کے حصے سے محروم کر دیا گیا، قیامت کے دن مومن کے ترازو میں سب سے بھاری چیز، اچھا اخلاق ہو گا اور بیشک اللہ بیہودہ گوئی کرنے والے بد اخلاق انسان کو ناپسند کرتا ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 361]
