عربی (اصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي جَنَازَةٍ، فَأَخَذَ شَيْئًا فَجَعَلَ يَنْكُتُ بِهِ فِي الأَرْضِ، فَقَالَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ قَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَقْعَدُهُ مِنَ الْجَنَّةِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلاَ نَتَّكِلُ عَلَى كِتَابِنَا، وَنَدَعُ الْعَمَلَ؟ قَالَ: اعْمَلُوا، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ، قَالَ: أَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ فَسَيُيَسَّرُ لِعَمَلِ السَّعَادَةِ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاوَةِ فَسَيُيَسَّرُ لِعَمَلِ الشَّقَاوَةِ، ثُمَّ قَرَأَ: {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى}.
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Ali said, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was in a funeral procession an he picked up something and began to scratch the ground with it. He said, 'There is none of you who does not have his seat written either in the Fire or in the Garden.' They said, 'Messenger of Allah, then should we not rely on what is written for us and abandon action?' 'Act.' he said. 'Every thing is easy if you were created for it.' He added, 'As for someone who is one of the people of happiness, it is easy for him to perform the actions of happiness. As for someone who is one of the people of wretchedness, it is easy for him to perform the actions of wretchedness.' Then he recited, 'As for him who gives out and has taqwa and confirms the Good' (92:5-10)
اردو ترجمہ
حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک جنازے میں تھے۔ آپ نے کوئی چیز اٹھائی اور اس سے زمین کریدنے لگے اور ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی نہیں مگر اس کا ٹھکانا جہنم میں یا جنت میں لکھ دیا گیا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تو کیا ہم اپنی تقدیر پر بھروسا نہ کر لیں اور عمل چھوڑ دیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: عمل کرو کیونکہ ہر ایک کو اسی کام کی آسانی دی جاتی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ جو سعادت مند ہے اسے سعادت مندوں کا عمل آسان کیا جائے گا اور جو بدبخت ہے اسے بدبختوں کا عمل آسان کیا جائے گا۔
