عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ أَجْرًا؟ قَالَ: أَمَا وَأَبِيكَ لَتُنَبَّأَنَّهُ: أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ تَخْشَى الْفَقْرَ، وَتَأْمُلُ الْغِنَى، وَلاَ تُمْهِلْ حَتَّى إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ قُلْتَ: لِفُلاَنٍ كَذَا، وَلِفُلاَنٍ كَذَا، وَقَدْ كَانَ لِفلانٍ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayra said, "A man came to the Beloved Messenger of Allah and said, 'Beloved Messenger of Allah, which sadaqa has the best reward?' He said, 'By your father, you will learn of it. It is that you give sadaqa while you are healthy and avaricious, fearful of poverty and desirous of wealth. You should not delay it until you are at the point of death and then say, "This much is for so-and-so. This much is for so-and-so. This much is for so-and-so."'"
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ سب سے بڑا اجر والا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تیرے باپ کی قسم! تجھے ضرور معلوم ہوگا۔ (سب سے بڑے اجر کا صدقہ) یہ ہے کہ تو صدقہ اس حال میں کرے کہ تو صحت مند ہو اور بخیل ہو، فقر سے ڈرتا ہو اور دولت کی خواہش رکھتا ہو۔ اور ایسا نہ ہو کہ اسے اس وقت تک مؤخر کرے جب تک جان گلے تک آ جائے اور پھر کہے: فلاں کے لیے اتنا، فلاں کے لیے اتنا، فلاں کے لیے اتنا۔
