عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَا��َ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم غَنَائِمَ حُنَيْنٍ بِالْجِعْرَانَةِ ازْدَحَمُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللهِ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى قَوْمٍ، فَكَذَّبُوهُ وَشَجُّوهُ، فَكَانَ يَمْسَحُ الدَّمَ عَنْ جَبْهَتِهِ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي، فَإِنَّهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ. قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَحْكِي الرَّجُلَ يَمْسَحُ عَنْ جَبْهَتِهِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Mas'ud said, "When the Beloved Messenger of Allah divided the booty of Hunayn at Ji'rana, the people crowded up against him. Then the Beloved Messenger of Allah said, 'Allah sent on of His slaves to a people and they rejected him and wounded him in the head. He wiped the blood from his brow, saying, "O Allah, forgive my people for they do not know."'"
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جِعرانہ میں حنین کا مالِ غنیمت تقسیم فرمایا تو لوگ آپ پر ٹوٹ پڑے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ایک بندے کو اللہ نے ایک قوم کی طرف بھیجا، انہوں نے اسے جھٹلایا اور اس کا سر پھوڑ دیا۔ وہ اپنی پیشانی سے خون پونچھتے ہوئے کہتا تھا: اے اللہ! میری قوم کو معاف فرما دے کیونکہ وہ نہیں جانتے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: گویا میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ اس شخص کی نقل کرتے ہوئے اپنی پیشانی سے (خون) پونچھ رہے ہیں۔
