عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ يَهُودًا أَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا: السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: وَعَلَيْكُمْ، وَلَعَنَكُمُ اللَّهُ، وَغَضِبُ اللَّهُ عَلَيْكُمْ، قَالَ: مَهْلاً يَا عَائِشَةُ، عَلَيْكِ بِالرِّفْقِ، وَإِيَّاكِ وَالْعُنْفَ وَالْفُحْشَ، قَالَتْ: أَوَ لَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا؟ قَالَ: أَوَ لَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ؟ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ، فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ، وَلاَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'A'isha reported that some Jews came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said, "Poison ('sam' instead of 'salam') be upon you." Hadrat 'A'isha said, "And upon you and may the curse of Allah and the anger of Allah be upon you!" The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Easy, Hadrat 'A'isha, you must be gentle. Beware of harshness and coarseness." She asked, "Didn't you hear what they said?" He said, "Didn't you hear what I said? I repeated it to them and what I said about them will be accepted and what they said about me will not be accepted."
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ یہودی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: السام علیکم (تم پر موت ہو)۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: بلکہ تم پر (موت ہو) اور لعنت ہو! نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ! اللہ تعالیٰ ہر معاملے میں نرمی پسند فرماتا ہے۔ میں نے عرض کیا: کیا آپ نے نہیں سنا کہ انہوں نے کیا کہا؟ ارشاد فرمایا: میں نے کہہ دیا: وعلیکم (تم پر بھی)۔
