عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: مَا تَقُولُونَ فِي الزِّنَا، وَشُرْبِ الْخَمْرِ، وَالسَّرِقَةِ؟ قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: هُنَّ الْفَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ الْعُقُوبَةُ، أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟ الشِّرْكُ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ قَالَ: وَالزُّورُ.
انگریزی ترجمہ
'Imran ibn Husayn said, "The Beloved Messenger of Allah said, 'What do you say about fornication, drinking wine and theft?' 'Allah and His Messenger know best,' we replied. He stated, 'They are acts of outrage and there is punishment for them, but shall I tell you which is the greatest of the great wrong actions? Associating with Allah Almighty and disobeying parents.' He had been reclining, but then he sat up and said, 'and lying.'"
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زنا، شراب نوشی اور چوری کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا: یہ فسق ہیں اور ان کی سزا ہے۔ لیکن کیا میں تمہیں بتاؤں کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا کون سا ہے؟ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی۔ آپ ٹیک لگائے ہوئے تھے پھر سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا: اور جھوٹ بولنا۔
