عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِصَدَقَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ، ثُمَّ أَنْتَ أَبْصَرُ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayra said, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) commanded sadaqa. A man said, 'I have a dinar.' He said, 'Spend it on yourself.' He said, 'I have another.' He said, 'Spend it on your wife.' He said, 'I have another.' He said, 'Spend it on your servant and then on whomever you see fit.'"
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے صدقے کا حکم فرمایا۔ ایک شخص نے کہا: میرے پاس ایک دینار ہے۔ ارشاد فرمایا: اپنے اوپر خرچ کرو۔ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ فرمایا: اپنی بیوی پر خرچ کرو۔ کہا: ایک اور ہے۔ فرمایا: اپنے بچے پر خرچ کرو۔ کہا: ایک اور ہے۔ فرمایا: اپنے خادم پر خرچ کرو۔ کہا: ایک اور ہے۔ فرمایا: تم بہتر جانتے ہو (کہاں خرچ کرو)۔
