عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ: هَلْ خَصَّكُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِشَيْءٍ لَمْ يَخُصَّ بِهِ النَّاسَ كَافَّةً؟ قَالَ: مَا خَصَّنَا رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم بِشَيْءٍ لَمْ يَخُصَّ بِهِ النَّاسَ، إِلاَّ مَا فِي قِرَابِ سَيْفِي، ثُمَّ أَخْرَجَ صَحِيفَةً، فَإِذَا فِيهَا مَكْتُوبٌ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الأَرْضِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu't-Tufayl said, "'Ali was asked, 'Did the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) give you something special which he did not give to anyone else?' He replied, 'The Beloved Messenger of Allah did not give me anything special which he did not give to everyone else except for what I have in my sword scabbard.' He brought out a piece of paper. Written on that paper was:'Allah curses anyone who sacrifices an animal to something other than Allah. Allah curses anyone who steals a milestone. Allah curses anyone who curses his parents. Allah curses anyone who gives shelter to an innovator.'"
اردو ترجمہ
حضرت ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے پوچھا گیا: کیا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو کوئی خاص چیز عطا فرمائی جو دوسروں کو نہیں دی؟ فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کوئی خاص چیز نہیں دی جو سب کو نہیں دی سوائے اس کے جو میری تلوار کی نیام میں ہے۔ پھر انہوں نے ایک کاغذ نکالا جس پر لکھا تھا: اللہ کی لعنت ہے اس پر جو غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرے۔ اللہ کی لعنت ہے اس پر جو سنگ میل چرائے۔ اللہ کی لعنت ہے اس پر جو اپنے والدین پر لعنت کرے۔ اللہ کی لعنت ہے اس پر جو کسی بدعتی کو پناہ دے۔
