عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ: جَاءَتْنِي امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا، فَسَأَلَتْنِي فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي إِلاَّ تَمْرَةً وَاحِدَةً، فَأَعْطَيْتُهَا، فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا، ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَحَدَّثْتُهُ، فَقَالَ: مَنْ يَلِي مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ شَيْئًا، فَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ، كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'A'isha said, "A woman came to me who had two of her daughters with her. She asked me for something, but I could not find anything except for a single date which I gave her. She divided it between her daughters and then got up and left. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came in and I told him what had happened. He said, 'Whoever looks after these girls in any way and is good to them will have them as a veil from the Fire.'"
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: ایک عورت میرے پاس آئی جس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں تھیں۔ اس نے مجھ سے کچھ مانگا لیکن میرے پاس ایک کھجور کے سوا کچھ نہ تھا۔ میں نے وہ اسے دے دی۔ اس نے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور اپنی دونوں بیٹیوں کو دیا اور خود نہ کھایا۔ پھر وہ اٹھ کر چلی گئی۔ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ کو بتایا۔ ارشاد فرمایا: جو بیٹیوں کے بارے میں آزمایا جائے اور وہ ان سے اچھا سلوک کرے تو وہ اس کے لیے جہنم سے آڑ ہوں گی۔
