عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهُدَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَجُلَيْنِ اقْتَمَرَا عَلَى دِيكَيْنِ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ فَأَمَرَ عُمَرُ بِقَتْلِ الدِّيَكَةِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: أَتَقْتُلُ أُمَّةً تُسَبِّحُ؟ فَتَرَكَهَا.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Rabi'a ibn 'Abdullah ibn al-Hadir ibn Hadrat 'Abdullah reported tht two men wagered two cocks in the time of 'Umar. 'Umar ordered that the cock be killed and a man of the Ansar said to him, "Will you kill a something which glorifies Allah?" So 'Umar left it.
اردو ترجمہ
حضرت ربیعہ بن عبداللہ بن ہدیر سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں دو آدمیوں نے دو مرغوں پر شرط لگائی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مرغے کو ذبح کرنے کا حکم دیا۔ انصار کے ایک شخص نے عرض کیا: کیا آپ اللہ کی تسبیح کرنے والی مخلوق کو مار ڈالیں گے؟ تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چھوڑ دیا۔
