عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، وَوَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَلَّمَ أَحَدُنَا أَشَارَ بِيَدِهِ مِنْ عَنْ يَمِينِهِ وَمِنْ عَنْ يَسَارِهِ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ " مَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَرْمِي بِيَدِهِ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ - أَوْ أَلاَ يَكْفِي أَحَدَكُمْ - أَنْ يَقُولَ هَكَذَا " . وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ " يُسَلِّمُ عَلَى أَخِيهِ مَنْ عَنْ يَمِينِهِ وَمَنْ عَنْ شِمَالِهِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Jabir ibn Samurah (may Allah be well pleased with him) narrates: 'When we prayed behind the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and gave salam, one of us would wave his hand from his right and his left. When he (blessings and peace of Allah be upon him) finished the prayer, he said: "What is the matter with people waving their hands as if they were tails of unruly horses? Is it not sufficient for one of you — or does it not suffice one of you — to say like this?" And he pointed with his finger. "He should give salam to his brother on his right and on his left."'
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم میں سے کوئی سلام پھیرتے وقت اپنے ہاتھ سے دائیں اور بائیں اشارہ کرتا۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: تم میں سے بعض لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہاتھ اس طرح اچھالتے ہیں جیسے سرکش گھوڑوں کی دُمیں ہیں! کیا تم میں سے کسی کے لیے — یا کیا تم میں سے کسی کو — یہ کافی نہیں کہ ایسے کرے — اور انگلی سے اشارہ فرمایا — اپنے بھائی کو سلام کرے جو اس کے دائیں ہے اور جو اس کے بائیں ہے۔
