عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ بُدَيْلٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَطِيَّةَ، مَوْلًى مِنَّا قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ حُوَيْرِثٍ يَأْتِينَا إِلَى مُصَلاَّنَا هَذَا فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَقُلْنَا لَهُ تَقَدَّمْ فَصَلِّهْ . فَقَالَ لَنَا قَدِّمُوا رَجُلاً مِنْكُمْ يُصَلِّي بِكُمْ وَسَأُحَدِّثُكُمْ لِمَ لاَ أُصَلِّي بِكُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ زَارَ قَوْمًا فَلاَ يَؤُمَّهُمْ وَلْيَؤُمَّهُمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ " .
انگریزی ترجمہ
Abu Atiyyah, a freed slave of ours, narrates: Hadrat 'Malik ibn Huwairith (may Allah be well pleased with him) came to this prayer-place of ours. The Iqamah was called, so we said to him: Come forward and lead the prayer. He said: Put forward a man from among yourselves to lead you in prayer, and I shall tell you why I do not lead you in prayer. I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: "Whoever visits a people should not lead them in prayer; rather, a man from among them should lead them."'
اردو ترجمہ
ابوعطیہ جو ہمارے آزاد کردہ (مولیٰ) ہیں فرماتے ہیں: حضرت مالک بن حویرث (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ہماری اس مصلّیٰ (نماز کی جگہ) پر آئے۔ نماز کی اقامت کہی گئی تو ہم نے ان سے کہا: آگے بڑھیں اور نماز پڑھائیں۔ تو انہوں نے فرمایا: اپنے میں سے کسی آدمی کو آگے کرو جو تمہیں نماز پڑھائے، اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں تمہیں نماز کیوں نہیں پڑھاتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: جو شخص کسی قوم کے پاس مہمان جائے تو ان کی امامت نہ کرے، بلکہ انہی میں سے کوئی شخص ان کی امامت کرے۔
