عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِأَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ غُلاَمٌ شَابٌّ فَلَمَّا صَلَّى إِذَا رَجُلاَنِ لَمْ يُصَلِّيَا فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَدَعَا بِهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا " . قَالاَ قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا . فَقَالَ " لاَ تَفْعَلُوا إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الإِمَامَ وَلَمْ يُصَلِّ فَلْيُصَلِّ مَعَهُ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Yazid ibn al-Aswad (may Allah be well pleased with him) narrates that he prayed with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) when he was a young boy. When he (blessings and peace of Allah be upon him) finished the prayer, he noticed two men in a corner of the mosque who had not prayed (with the congregation). He (blessings and peace of Allah be upon him) called for them, and they were brought trembling. He (blessings and peace of Allah be upon him) asked: 'What prevented you from praying with us?' They said: 'We had already prayed in our quarters.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Do not do that. When any of you has prayed in his quarters and then finds the imam (praying), let him pray with him, for it will be a voluntary (nafl) prayer for him.'
اردو ترجمہ
حضرت یزید بن اسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی جبکہ وہ نوجوان لڑکے تھے۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ مسجد کے ایک کونے میں دو آدمی ہیں جنہوں نے (جماعت سے) نماز نہیں پڑھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلایا، وہ کانپتے ہوئے لائے گئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کس چیز نے ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے روکا؟ انہوں نے عرض کیا: ہم اپنے ٹھکانوں پر نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا نہ کرو! جب تم میں سے کوئی اپنے ٹھکانے پر نماز پڑھ لے پھر امام کو (نماز پڑھاتے) پائے تو اس کے ساتھ نماز پڑھے، یہ اس کے لیے نفل ہوگی۔
