عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلاً، كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لأُحِبُّ هَذَا . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَعْلَمْتَهُ " . قَالَ لاَ قَالَ " أَعْلِمْهُ " . قَالَ فَلَحِقَهُ فَقَالَ إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ . فَقَالَ أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas ibn Malik (may Allah be well pleased with him) narrates: A man was sitting with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) when another man passed by. The first man submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I love this man. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked: Have you informed him? He submitted: No. He stated: Inform him. So the man went after him and said: I love you for the sake of Allah. The other replied: May the One for Whose sake you love me also love you.
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں ایک اور شخص وہاں سے گزرا، تو اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اس شخص سے محبت کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا تم نے اسے بتایا ہے؟ اس نے عرض کیا: نہیں۔ ارشاد فرمایا: اسے بتاؤ۔ چنانچہ وہ اس کے پیچھے گیا اور کہا: میں تم سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ اس نے جواب دیا: جس (اللہ) کے لیے تم نے مجھ سے محبت کی، وہ بھی تم سے محبت فرمائے۔
