عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، - يَعْنِي ابْنَ عَمَّارٍ - قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ مَا شَىْءٌ أَجِدُهُ فِي صَدْرِي قَالَ مَا هُوَ قُلْتُ وَاللَّهِ مَا أَتَكَلَّمُ بِهِ . قَالَ فَقَالَ لِي أَشَىْءٌ مِنْ شَكٍّ قَالَ وَضَحِكَ . قَالَ مَا نَجَا مِنْ ذَلِكَ أَحَدٌ - قَالَ - حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ } الآيَةَ قَالَ فَقَالَ لِي إِذَا وَجَدْتَ فِي نَفْسِكَ شَيْئًا فَقُلْ { هُوَ الأَوَّلُ وَالآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ }
انگریزی ترجمہ
Abu Zumayl narrates: I asked Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both): I find something in my chest. He asked: What is it? I submitted: By Allah, I cannot speak of it. He said: Is it something of doubt? And he laughed. He then said: No one has been saved from that, until Allah the Mighty and Majestic revealed: 'So if you are in doubt about what We have revealed to you, then ask those who have been reading the Scripture before you' (Yunus 10:94). Then he said to me: When you find something like that in your heart, say: 'He is the First and the Last, the Manifest and the Hidden, and He has knowledge of all things' (Al-Hadid 57:3).
اردو ترجمہ
ابوزمیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا کہ مجھے اپنے سینے میں ایک چیز محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! میں اسے زبان پر نہیں لا سکتا۔ فرمایا: کیا شک جیسی کوئی بات ہے؟ اور وہ ہنس پڑے۔ فرمایا: اس سے کوئی نہیں بچا، یہاں تک کہ اللہ عز وجل نے یہ آیت نازل فرمائی: {فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ} (اگر تجھے اس میں شک ہو جو ہم نے تیری طرف نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھ جو تجھ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں)۔ پھر مجھ سے فرمایا: جب تم اپنے دل میں ایسی کوئی بات پاؤ تو کہو: {هُوَ الأَوَّلُ وَالآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ} (وہ اول ہے اور آخر ہے، ظاہر ہے اور باطن ہے اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے)۔
