عربی (اصل)
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ { اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ } فَقَالَ { مِنْ ضُعْفٍ } قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَمَا قَرَأْتَهَا عَلَىَّ فَأَخَذَ عَلَىَّ كَمَا أَخَذْتُ عَلَيْكَ .
انگریزی ترجمہ
Atiyyah ibn Sa'd al-Awfi narrates: I recited before Hadrat Abdullah ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) the verse 'Allah is the One Who created you from weakness' (Surah al-Rum: 54), reading 'min da'f' with fathah on the dad. He said: It is 'min du'f' with dammah on the dad. I too recited it before the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) just as you recited it before me, and he corrected me just as I corrected you.
اردو ترجمہ
عطیہ بن سعد عوفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے سامنے «اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ» یعنی اللہ وہی ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا (سورۃ الروم: ۵۴) (ضاد مفتوح کے ساتھ) پڑھا۔ تو انہوں نے فرمایا: «مِنْ ضُعْفٍ» (ضاد مضموم کے ساتھ) ہے۔ میں نے بھی اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پڑھا تھا جیسے تم نے پڑھا ہے، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے میری اصلاح فرمائی جیسے میں نے تمہاری اصلاح کی ہے۔
