عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ بَشِيرٍ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ جَلَسْتُ فِي عِصَابَةٍ مِنْ ضُعَفَاءِ الْمُهَاجِرِينَ وَإِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَسْتَتِرُ بِبَعْضٍ مِنَ الْعُرْىِ وَقَارِئٌ يَقْرَأُ عَلَيْنَا إِذْ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ عَلَيْنَا فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَكَتَ الْقَارِئُ فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ " مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ " . قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ كَانَ قَارِئٌ لَنَا يَقْرَأُ عَلَيْنَا فَكُنَّا نَسْتَمِعُ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ أُمِرْتُ أَنْ أَصْبِرَ نَفْسِي مَعَهُمْ " . قَالَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَسَطَنَا لِيَعْدِلَ بِنَفْسِهِ فِينَا ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا فَتَحَلَّقُوا وَبَرَزَتْ وُجُوهُهُمْ لَهُ - قَالَ - فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَرَفَ مِنْهُمْ أَحَدًا غَيْرِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَبْشِرُوا يَا مَعْشَرَ صَعَالِيكِ الْمُهَاجِرِينَ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَاءِ النَّاسِ بِنِصْفِ يَوْمٍ وَذَاكَ خَمْسُمِائَةِ سَنَةٍ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrates: I was sitting among a group of poor emigrants, some of whom were concealing themselves behind one another due to lack of clothing, while a reciter was reciting the Quran to us. Just then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came and stood among us. When he (blessings and peace of Allah be upon him) stood, the reciter fell silent. He greeted us with salam and then stated: What were you doing? We submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), this reciter of ours was reciting the Quran to us and we were listening to the Book of Allah. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: All praise belongs to Allah Who has placed among my Ummah those with whom I have been commanded to keep myself. Then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sat in our midst to be at our level. He gestured with his blessed hand, and they formed a circle with their faces turned towards him. Hadrat Abu Sa'id (may Allah be well pleased with him) said: I did not see the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) recognize anyone among them except me. Then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Rejoice, O assembly of poor emigrants, with the tidings of perfect light on the Day of Resurrection! You will enter Paradise half a day before the wealthy, and that half day equals five hundred years.
اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں غریب مہاجرین کی ایک جماعت میں بیٹھا تھا، ان میں بعض بعض کی آڑ میں برہنگی کے باعث چھپتے تھے، اور ایک قاری ہمیں قرآن پاک پڑھ کر سنا رہا تھا۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے درمیان آ کر کھڑے ہو گئے۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تو قاری خاموش ہو گیا۔ آپ نے سلام فرمایا پھر ارشاد فرمایا: تم کیا کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے ایک قاری ہیں جو ہمیں قرآن پڑھ کر سنا رہے تھے اور ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب سن رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے میری امت میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جن کے ساتھ مجھے اپنے آپ کو روکے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے بیچ میں تشریف فرما ہوئے تاکہ اپنے آپ کو ہمارے برابر فرما لیں، پھر آپ نے ہاتھ مبارک سے اشارہ فرمایا تو سب لوگ حلقہ بنا کر بیٹھ گئے اور ان کے چہرے آپ کی طرف ہو گئے۔ حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میرے سوا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے کسی کو نہیں پہچانا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے فقرائے مہاجرین کی جماعت! تمہیں قیامت کے دن نورِ کامل کی بشارت ہو! تم مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہو گے، اور یہ آدھا دن پانچ سو سال کا ہوگا۔
