عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنِ الأَشْعَثِ، قَالَ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ أَرْضٌ فَجَحَدَنِي فَقَدَّمْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَلَكَ بَيِّنَةٌ " . قُلْتُ لاَ . قَالَ لِلْيَهُودِيِّ " احْلِفْ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا يَحْلِفَ وَيَذْهَبَ بِمَالِي . فَأَنْزَلَ اللَّهُ { إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ } إِلَى آخِرِ الآيَةِ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat al-Ash'ath (ibn Qays, may Allah be well pleased with him) said: There was a dispute between me and a Jewish man over a piece of land. He denied my right. I brought him before the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked me: Do you have evidence? I submitted: No. He said to the Jew: Take an oath. I submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), then he will swear and take my property! Then Allah the Exalted revealed this verse: 'Indeed, those who sell the covenant of Allah and their oaths for a small price' — to the end of the verse.
اردو ترجمہ
حضرت اشعث (بن قیس) رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میرے اور ایک یہودی کے درمیان ایک زمین (کا جھگڑا) تھا۔ اُس نے میرا حق مارا۔ میں اُسے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے لے گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تمہارے پاس گواہی ہے؟ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے یہودی سے فرمایا: قسم کھا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تب تو یہ قسم کھا کر میرا مال لے جائے گا۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: 'إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا' (بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں) آخر آیت تک۔
