عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَجُلاً، أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالاً وَوَلَدًا وَإِنَّ وَالِدِي يَجْتَاحُ مَالِي . قَالَ " أَنْتَ وَمَالُكَ لِوَالِدِكَ إِنَّ أَوْلاَدَكُمْ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِكُمْ فَكُلُوا مِنْ كَسْبِ أَوْلاَدِكُمْ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Amr ibn Shu'ayb from his father from his grandfather that a man came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I have wealth and children, but my father consumes my wealth. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: You and your wealth belong to your father. Indeed, your children are from the best of your earnings, so eat from the earnings of your children.
اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس مال بھی ہے اور اولاد بھی، اور میرے والد میرا مال خرچ کر ڈالتے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اور تیرا مال تیرے والد کے لیے ہے۔ بے شک تمہاری اولاد تمہاری سب سے پاکیزہ کمائی ہے، پس اپنی اولاد کی کمائی سے کھاؤ۔
