عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْوَضِيءِ، قَالَ غَزَوْنَا غَزْوَةً لَنَا فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً فَبَاعَ صَاحِبٌ لَنَا فَرَسًا بِغُلاَمٍ ثُمَّ أَقَامَا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمَا وَلَيْلَتِهِمَا فَلَمَّا أَصْبَحَا مِنَ الْغَدِ حَضَرَ الرَّحِيلُ فَقَامَ إِلَى فَرَسِهِ يُسْرِجُهُ فَنَدِمَ فَأَتَى الرَّجُلَ وَأَخَذَهُ بِالْبَيْعِ فَأَبَى الرَّجُلُ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَبُو بَرْزَةَ صَاحِبُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَيَا أَبَا بَرْزَةَ فِي نَاحِيَةِ الْعَسْكَرِ فَقَالاَ لَهُ هَذِهِ الْقِصَّةَ . فَقَالَ أَتَرْضَيَانِ أَنْ أَقْضِيَ بَيْنَكُمَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا " . قَالَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَ جَمِيلٌ أَنَّهُ قَالَ مَا أُرَاكُمَا افْتَرَقْتُمَا .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Abu al-Wadi' who said: We went on an expedition and encamped at a place. One of our companions sold his horse for a slave. They remained together the rest of the day and night. When morning came and it was time to depart, the seller began to saddle his horse. Then he regretted and came to the buyer to cancel the sale. The buyer refused. The seller said: Let Hadrat Abu Barzah (may Allah be well pleased with him), a Companion of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), judge between us. They both came to Hadrat Abu Barzah who said: Do you both accept the judgment of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: The buyer and the seller have the option as long as they have not separated. I do not think you two have separated (therefore the sale may be canceled).
اردو ترجمہ
حضرت ابو الوضیء سے مروی ہے، فرماتے ہیں: ہم ایک غزوے میں گئے، ایک جگہ اُترے تو ہمارے ایک ساتھی نے اپنا گھوڑا ایک غلام کے بدلے بیچ دیا۔ پھر دونوں باقی دن اور رات ساتھ رہے۔ جب صبح ہوئی اور کوچ کا وقت آیا تو وہ اپنے گھوڑے پر زین کسنے لگا۔ پھر اُسے پچھتاوا ہوا اور خریدار کے پاس آ کر بیع فسخ کرنا چاہی۔ خریدار نے انکار کیا۔ بیچنے والے نے کہا: ہمارے اور تمہارے درمیان حضرت ابو برزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (جو نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں) فیصلہ کریں۔ وہ دونوں حضرت ابو برزہ کے پاس آئے۔ حضرت ابو برزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: کیا تم دونوں محبوبِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلے پر راضی ہو؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خریدار اور فروخت کنندہ کو اختیار ہے جب تک جدا نہ ہو جائیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ تم دونوں جدا ہوئے ہو (لہٰذا بیع فسخ ہو سکتی ہے)۔
