عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَوَجَدْتَهُ مِنَ الْغَدِ وَلَمْ تَجِدْهُ فِي مَاءٍ وَلاَ فِيهِ أَثَرٌ غَيْرَ سَهْمِكَ فَكُلْ وَإِذَا اخْتَلَطَ بِكِلاَبِكَ كَلْبٌ مِنْ غَيْرِهَا فَلاَ تَأْكُلْ لاَ تَدْرِي لَعَلَّهُ قَتَلَهُ الَّذِي لَيْسَ مِنْهَا " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Adi ibn Hatim (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: When you shoot your arrow and mention the name of Allah, and you find the game (dead) the next day but not in water, and you find no mark on it other than that of your arrow, then eat it. But if another dog joins your dog, do not eat, for you do not know — perhaps the one that was not yours killed it.
اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم بِسْمِ اللّٰہ کہہ کر اپنا تیر چلاؤ اور (شکار نہ ملے) پھر اگلے دن اسے مردہ پاؤ اور وہ پانی میں نہ ملا ہو اور تمہارے تیر کے نشان کے سوا اس پر کوئی اور نشان نہ ہو تو اسے کھاؤ۔ اور جب تمہارے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا بھی شامل ہو جائے تو مت کھاؤ، کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ شاید اس دوسرے کتے نے اسے مارا ہو جو تمہارا نہیں تھا۔
