عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ ذَبَحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الذَّبْحِ كَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مُوجَأَيْنِ فَلَمَّا وَجَّهَهُمَا قَالَ " إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ عَلَى مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ بِاسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ " . ثُمَّ ذَبَحَ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Jabir ibn Abdullah (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) slaughtered two horned, castrated rams with black and white markings on the Day of Sacrifice. When he turned them towards the Qiblah, he recited: I have turned my face towards the One Who created the heavens and the earth, following the religion of Ibrahim (upon him be peace), inclining to truth, and I am not of the polytheists. Verily my prayer, my worship, my living, and my dying are all for Allah, the Lord of the Worlds, Who has no partner. This is what I was commanded, and I am of the Muslims. O Allah, this is from You and for You, on behalf of Muhammad and his Ummah. In the name of Allah, and Allah is the Greatest. Then he made the sacrifice.
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یومِ نحر (قربانی کے دن) دو سینگ دار ابلق خصی مینڈھے ذبح فرمائے۔ جب آپ نے انہیں قبلہ رُخ کیا تو یہ دعا پڑھی: إِنِّی وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ عَلٰی مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ، إِنَّ صَلَاتِی وَنُسُکِی وَمَحْيَایَ وَمَمَاتِی لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ لَا شَرِيکَ لَهُ وَبِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ، اَللّٰهُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَکْبَرُ (میں نے اپنا رُخ اس ذات کی طرف کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا، ابراہیم علیہ السلام کے دین پر، ہر باطل سے جدا ہو کر، اور میں مشرکوں میں سے نہیں۔ بے شک میری نماز، میری تمام عبادتیں، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ربّ العالمین کے لیے ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔ اے اللہ! یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے ہی لیے ہے، محمد اور ان کی امت کی جانب سے، اللہ کے نام سے، اللہ سب سے بڑا ہے)، پھر آپ نے ذبح فرمایا۔
