عربی (اصل)
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ تَقَدَّمَ - يَعْنِي عُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ - وَتَبِعَهُ ابْنُهُ وَأَخُوهُ فَنَادَى مَنْ يُبَارِزُ فَانْتَدَبَ لَهُ شَبَابٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ مَنْ أَنْتُمْ فَأَخْبَرُوهُ فَقَالَ لاَ حَاجَةَ لَنَا فِيكُمْ إِنَّمَا أَرَدْنَا بَنِي عَمِّنَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُمْ يَا حَمْزَةُ قُمْ يَا عَلِيُّ قُمْ يَا عُبَيْدَةُ بْنَ الْحَارِثِ " . فَأَقْبَلَ حَمْزَةُ إِلَى عُتْبَةَ وَأَقْبَلْتُ إِلَى شَيْبَةَ وَاخْتُلِفَ بَيْنَ عُبَيْدَةَ وَالْوَلِيدِ ضَرْبَتَانِ فَأَثْخَنَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ ثُمَّ مِلْنَا عَلَى الْوَلِيدِ فَقَتَلْنَاهُ وَاحْتَمَلْنَا عُبَيْدَةَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ali (may Allah ennoble his countenance) narrated: 'Utbah ibn Rabi'ah advanced, followed by his son and brother. He called out: Who will duel? Some young men from the Ansar volunteered. He asked: Who are you? They informed him. He said: We have no need of you; we want our cousins. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Rise, O Hamzah! Rise, O Ali! Rise, O 'Ubaydah ibn al-Harith!" Hadrat Hamzah advanced toward 'Utbah, I advanced toward Shaybah, and 'Ubaydah and al-Walid exchanged two blows, each severely wounding the other. Then we turned upon al-Walid, killed him, and carried 'Ubaydah away.
اردو ترجمہ
حضرت علی کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم بیان فرماتے ہیں: عتبہ بن ربیعہ آگے بڑھا اور اس کا بیٹا اور بھائی اس کے پیچھے آئے۔ اس نے پکارا: کون مقابلے میں آتا ہے؟ تو انصار کے چند نوجوان اس کے مقابلے کے لیے اٹھے۔ اس نے پوچھا: تم کون ہو؟ انہوں نے بتایا۔ اس نے کہا: ہمیں تم سے کوئی غرض نہیں، ہم تو اپنے چچا زاد بھائیوں سے مقابلہ چاہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اٹھو اے حمزہ! اٹھو اے علی! اٹھو اے عبیدہ بن حارث!" حضرت حمزہ عتبہ کی طرف بڑھے، میں شیبہ کی طرف بڑھا، اور عبیدہ اور ولید کے درمیان دو وار ہوئے جن سے دونوں نے ایک دوسرے کو زخمی کیا۔ پھر ہم ولید پر ٹوٹ پڑے اور اسے قتل کر دیا اور عبیدہ کو اٹھا لائے۔
