عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ عَتِيقٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، - يَعْنِي ابْنَ سَمَاعَةَ - حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثَةٌ كُلُّهُمْ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ رَجُلٌ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ حَتَّى يَتَوَفَّاهُ فَيُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرُدَّهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ وَرَجُلٌ رَاحَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ حَتَّى يَتَوَفَّاهُ فَيُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرُدَّهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ وَرَجُلٌ دَخَلَ بَيْتَهُ بِسَلاَمٍ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Umamah al-Bahili (may Allah be well pleased with him) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Three persons are all guaranteed by Allah, the Mighty and Majestic: a man who goes out as a warrior in the way of Allah — he is guaranteed by Allah until He takes his life and admits him to Paradise, or returns him with the reward and spoils he earned; a man who goes to the mosque — he is guaranteed by Allah until He takes his life and admits him to Paradise, or returns him with the reward and spoils he earned; and a man who enters his home in peace — he is guaranteed by Allah, the Mighty and Majestic."
اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کا ذمہ اللہ عزوجل پر ہے: ایک وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں غازی بن کر نکلے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری میں ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے وفات دے کر جنت میں داخل فرما دے، یا اجر و غنیمت کے ساتھ واپس لوٹا دے۔ دوسرا وہ شخص جو مسجد کی طرف جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری میں ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے وفات دے کر جنت میں داخل فرما دے، یا اجر و غنیمت کے ساتھ واپس لوٹا دے۔ تیسرا وہ شخص جو سلامتی کے ساتھ اپنے گھر میں داخل ہو تو وہ اللہ عزوجل کی ذمہ داری میں ہے۔"
