عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، ح وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، - قَالَ حَفْصٌ الْعَتَكِيُّ - عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهِيَ صَائِمَةٌ فَقَالَ " أَصُمْتِ أَمْسِ " . قَالَتْ لاَ . قَالَ " تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا " . قَالَتْ لاَ . قَالَ " فَأَفْطِرِي " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Juwairiyah bint al-Harith (may Allah be well pleased with her) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to her on a Friday while she was fasting. He stated: "Did you fast yesterday?" She submitted: No. He stated: "Do you intend to fast tomorrow?" She submitted: No. He stated: "Then break your fast."
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین جویریہ بنت الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جمعے کے دن ان کے پاس تشریف لائے اور وہ روزے سے تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟" انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "کیا تم کل روزہ رکھنا چاہتی ہو؟" انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تو افطار کر لو۔"
