عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ " . قَالَ فَقُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مَخَافَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ " . قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ " . قَالَ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم { وَالَّذِينَ لاَ يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلاَ يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلاَ يَزْنُونَ } الآيَةَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat ' Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him) said: 'I submitted: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), which sin is the gravest?" He stated: "That you set up a partner with Allah, while He is the One Who created you." I submitted: "Then which?" He stated: "That you kill your child out of fear that he will eat with you." I submitted: "Then which?" He stated: "That you commit adultery with the wife of your neighbour."' He said: 'Allah, the Exalted, revealed this verse in confirmation of the Noble Prophet's statement (blessings and peace of Allah be upon him): "And those who do not invoke any other deity alongside Allah, and do not kill the soul that Allah has made sacred except by right, and do not commit fornication" (Surah al-Furqan: 68).'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا شریک ٹھہراؤ حالانکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اپنے بچے کو اس ڈر سے قتل کرو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا۔ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔ نیز فرمایا: اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی: «وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ» (اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور اللہ کی حرام کی ہوئی جان کو ناحق قتل نہیں کرتے اور نہ زنا کرتے ہیں) (سورۃ الفرقان: ۶۸)۔
