عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بَعْثًا إِلَى أَوْطَاسٍ فَلَقُوا عَدُوَّهُمْ فَقَاتَلُوهُمْ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ وَأَصَابُوا لَهُمْ سَبَايَا فَكَأَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِهِنَّ مِنْ أَجْلِ أَزْوَاجِهِنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِي ذَلِكَ { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلاَّ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ } أَىْ فَهُنَّ لَهُمْ حَلاَلٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ .
انگریزی ترجمہ
Ubayd Allah ibn Umar ibn Maysarah narrated to us, Yazid ibn Zuray' narrated to us, Sa'id narrated to us from Qatadah, from Salih Abu al-Khalil, from Abu 'Alqamah al-Hashimi, from Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him), that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sent a detachment on the day of Hunayn towards Awtas. They encountered the enemy, fought them, and prevailed over them, and took their women as captives. Some of the Companions of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) were reluctant to be intimate with them because their polytheist husbands were still alive. So Allah the Exalted revealed regarding this: 'And married women (are forbidden to you) except those whom your right hands possess.' That is, they are lawful for them once their waiting period has passed.
اردو ترجمہ
ہم سے عبید اللہ بن عمر بن میسرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے، کہا ہم سے سعید نے قتادہ سے، انہوں نے صالح ابوالخلیل سے، انہوں نے ابوعلقمہ ہاشمی سے، انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کے دن اوطاس کی طرف ایک لشکر بھیجا۔ انہوں نے دشمن سے مقابلہ کیا اور جنگ کی اور ان پر غلبہ پایا اور ان کی عورتوں کو قیدی بنایا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ نے ان (قیدی عورتوں) کے ساتھ ہم بستری سے اس لیے پرہیز کیا کہ ان کے مشرک شوہر موجود تھے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل فرمائی: "اور شوہر والی عورتیں (تم پر حرام ہیں) سوائے ان کے جو تمہارے ہاتھ کی ملک ہوں۔" یعنی جب ان کی عدت گزر جائے تو یہ ان کے لیے حلال ہیں۔
