عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْمَدِينِيُّ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ رَبِيعَةَ، - يَعْنِي ابْنَ الْهُدَيْرِ - قَالَ مَا سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَدِيثًا قَطُّ غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ . قَالَ قُلْتُ وَمَا هُوَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُرِيدُ قُبُورَ الشُّهَدَاءِ حَتَّى إِذَا أَشْرَفْنَا عَلَى حَرَّةِ وَاقِمٍ فَلَمَّا تَدَلَّيْنَا مِنْهَا وَإِذَا قُبُورٌ بِمَحْنِيَّةٍ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقُبُورُ إِخْوَانِنَا هَذِهِ قَالَ " قُبُورُ أَصْحَابِنَا " . فَلَمَّا جِئْنَا قُبُورَ الشُّهَدَاءِ قَالَ " هَذِهِ قُبُورُ إِخْوَانِنَا " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Rabi'ah ibn al-Hudayr said: I never heard Hadrat Talhah ibn Ubaydullah (may Allah be well pleased with him) narrate any tradition from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) except one. I asked: What is that tradition? He said: We went out with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him); he intended to visit the blessed graves of the martyrs (of Uhud). When we ascended the Harrah of Waqim and then descended from it, we found some graves at the bend of the valley. We asked: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), are these the graves of our brethren? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: These are the graves of our Companions. Then when we came to the graves of the martyrs, he (blessings and peace of Allah be upon him) stated: These are the graves of our brethren.
اردو ترجمہ
حضرت ربیعہ بن ہُدَیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضور سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سوائے اس ایک حدیث کے کوئی اور حدیث روایت کرتے نہیں سنا۔ میں نے عرض کیا: وہ کون سی حدیث ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نکلے، آپ شہدائے اُحد کی قبورِ مبارک کی زیارت کا ارادہ فرما رہے تھے۔ جب ہم حرّۂ واقم پر چڑھے اور پھر اس سے اترے تو ہم نے وادی کے موڑ پر کئی قبریں دیکھیں۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہمارے بھائیوں کی قبریں یہی ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ہمارے اصحاب کی قبریں ہیں۔ پھر جب ہم شہداء کی قبروں کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ہمارے بھائیوں کی قبریں ہیں۔
