عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ، خَيْوَانَ بْنِ خَلْدَةَ مِمَّنْ قَرَأَ عَلَى أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لأَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ كَذَا وَكَذَا وَعَنْ رُكُوبِ جُلُودِ النُّمُورِ قَالُوا نَعَمْ . قَالَ فَتَعْلَمُونَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَقَالُوا أَمَّا هَذَا فَلاَ . فَقَالَ أَمَا إِنَّهَا مَعَهُنَّ وَلَكِنَّكُمْ نَسِيتُمْ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Shaykh al-Huna'i, Khaywan ibn Khaldah (who was from the people of Basrah and a student of Hadrat Abu Musa al-Ash'ari, may Allah be well pleased with him) narrated that Hadrat Mu'awiyah ibn Abi Sufyan (may Allah be well pleased with them both) said to the Companions of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): Do you know that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) prohibited such-and-such things and prohibited riding on leopard skins? They said: Yes. He then said: Do you also know that he prohibited combining Hajj and Umrah (qiran)? They said: As for that, no (we do not know). He said: Indeed, this (prohibition) was among those (other prohibitions) but you have forgotten it.
اردو ترجمہ
حضرت ابوشیخ ہنائی خیوان بن خلدہ (جو اہل بصرہ میں سے تھے اور حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شاگرد تھے) سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام سے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فلاں فلاں چیز سے اور چیتوں کی کھال پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہاں۔ پھر کہا: کیا تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ایک ساتھ ملانے (قِران) سے منع فرمایا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: رہی یہ بات تو نہیں (معلوم)۔ تو انہوں نے کہا: یہ بھی انہی (ممنوعات) میں سے ہے لیکن تم بھول گئے۔
