عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ، قَالَ كُنْتُ مَعَ جَرِيرٍ بِالْبَوَازِيجِ فَجَاءَ الرَّاعِي بِالْبَقَرِ وَفِيهَا بَقَرَةٌ لَيْسَتْ مِنْهَا فَقَالَ لَهُ جَرِيرٌ مَا هَذِهِ قَالَ لَحِقَتْ بِالْبَقَرِ لاَ نَدْرِي لِمَنْ هِيَ . فَقَالَ جَرِيرٌ أَخْرِجُوهَا فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَأْوِي الضَّالَّةَ إِلاَّ ضَالٌّ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat al-Mundhir ibn Jarir narrates: 'I was with (my father) Hadrat Jarir (may Allah be well pleased with him) at Bawazij. The shepherd brought the cows, and among them was a cow that was not from his herd. Hadrat Jarir (may Allah be well pleased with him) asked him: What is this? He replied: It joined the cows on its own; we do not know to whom it belongs. Hadrat Jarir (may Allah be well pleased with him) said: Remove it! I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: None gives shelter to a stray animal except one who is himself astray.'
اردو ترجمہ
حضرت منذر بن جریر بیان فرماتے ہیں کہ میں (اپنے والد) حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بوازیج میں تھا۔ چرواہا گائیں لے کر آیا تو ان میں ایک ایسی گائے تھی جو ان کے ریوڑ کی نہ تھی۔ حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: یہ (خود) گایوں میں آ کر شامل ہو گئی ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ کس کی ہے۔ حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اسے نکال دو! میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے: گمشدہ جانور کو صرف گم راہ شخص ہی اپنے پاس پناہ دیتا ہے۔
