عربی (اصل)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ رَبِيعَةَ، - يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ - عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِيِّ، قَالَ حَدَّثَنِي الْحَبِيبُ الأَمِينُ، أَمَّا هُوَ إِلَىَّ فَحَبِيبٌ وَأَمَّا هُوَ عِنْدِي فَأَمِينٌ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَبْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً أَوْ تِسْعَةً فَقَالَ " أَلاَ تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " . وَكُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِبَيْعَةٍ قُلْنَا قَدْ بَايَعْنَاكَ حَتَّى قَالَهَا ثَلاَثًا فَبَسَطْنَا أَيْدِيَنَا فَبَايَعْنَاهُ فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَدْ بَايَعْنَاكَ فَعَلاَمَ نُبَايِعُكَ قَالَ " أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلاَ تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَتُصَلُّوا الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَتَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا " . وَأَسَرَّ كَلِمَةً خُفْيَةً قَالَ " وَلاَ تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا " . قَالَ فَلَقَدْ كَانَ بَعْضُ أُولَئِكَ النَّفَرِ يَسْقُطُ سَوْطُهُ فَمَا يَسْأَلُ أَحَدًا أَنْ يُنَاوِلَهُ إِيَّاهُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ حَدِيثُ هِشَامٍ لَمْ يَرْوِهِ إِلاَّ سَعِيدٌ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Muslim al-Khawlani narrates: My beloved and trustworthy companion, Hadrat 'Awf ibn Malik (may Allah be well pleased with him), narrated to me, saying: 'We were seven, eight, or nine persons in the blessed court of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). He stated: "Will you not pledge allegiance to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)?" -- though we had recently pledged. We submitted: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), we have already pledged allegiance to you." He repeated this thrice, so we extended our hands and pledged allegiance. Someone asked: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), we have already pledged -- on what shall we pledge?" He stated: "That you worship Allah and associate nothing with Him, that you perform the five prayers, and that you hear and obey." Then he uttered a word quietly: "And that you do not ask people for anything." Indeed, some of those individuals, when their whip would fall to the ground, would not ask anyone to hand it to them.' Abu Dawud (upon him be mercy) said: The hadith of Hisham was narrated by none except Sa'id.
اردو ترجمہ
حضرت ابو مسلم خولانی بیان فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے محبوب اور امانت دار ساتھی حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان فرمائی، انہوں نے فرمایا: ہم سات، آٹھ یا نو آدمی حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت نہیں کرو گے؟ حالانکہ ہم ابھی بیعت کر چکے تھے، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم تو آپ سے بیعت کر چکے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات تین بار ارشاد فرمائی تو ہم نے اپنے ہاتھ بڑھا دیے اور بیعت کی۔ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ سے بیعت کر چکے ہیں، اب کس بات پر بیعت کریں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بات پر کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو گے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے، پانچوں نمازیں ادا کرو گے، اور (امیر کی بات) سنو گے اور اطاعت کرو گے۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آہستہ سے ایک بات ارشاد فرمائی: اور لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرو گے۔ حضرت عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ان حضرات میں سے بعض کا حال یہ تھا کہ اگر ان کا کوڑا زمین پر گر جاتا تو وہ کسی سے اتنا بھی نہ کہتے کہ اٹھا کر دے دو۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: ہشام کی حدیث سعید کے سوا کسی اور نے بیان نہیں کی۔
