عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَلَهُمْ يَوْمَانِ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا فَقَالَ " مَا هَذَانِ الْيَوْمَانِ " . قَالُوا كُنَّا نَلْعَبُ فِيهِمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَبْدَلَكُمْ بِهِمَا خَيْرًا مِنْهُمَا يَوْمَ الأَضْحَى وَيَوْمَ الْفِطْرِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrates: 'When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to Madinah, the people had two days on which they would celebrate. He (blessings and peace of Allah be upon him) said: "What are these two days?" They said: "We used to celebrate on them in the days of Jahiliyyah." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Allah has replaced them for you with two days better than them — Eid al-Adha and Eid al-Fitr."'
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب مدینے تشریف لائے تو ان (اہلِ مدینہ) کے دو دن تھے جن میں وہ کھیلتے تھے — آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دو دن کیا ہیں؟ عرض کیا: ہم جاہلیت میں ان میں کھیلا کرتے تھے — رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ نے ان کے بدلے تمہیں ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں — عید الاضحی اور عید الفطر۔
