Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنِي صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قَالَ وَفِي الْبَابِ عَنْ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَنَسٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ . وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ حَدِيثِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ " . فَقَالَ لاَ أَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا .
English Translation
It is narrated by Hadrat Ibn 'Umar that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Indeed the one who betrays will have a banner erected for him on the Day of Judgement." [He said:] There are narrations on this topic from Hadrat 'Ali, Hadrat 'Abdullah bin Mas'ud, Abu Sa'eed Al-Khudri, and Hadrat Anas. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih. I asked Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) about the Hadith of Suwaid, from Abu Ishaq (upon him be peace), from 'Umarah bin 'Umair, from Hadrat 'Ali, from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who said: "For every person who betrays there will be banner." He said: "I do not know of this Hadith being Marfu
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”بیشک بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا“۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- میں نے محمد سے سوید کی اس حدیث کے بارے میں پوچھا جسے وہ ابواسحاق سبیعی سے، ابواسحاق نے عمارہ بن عمیر سے، عمارہ نے علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے اور علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”ہر عہد توڑنے والے کے لیے ایک جھنڈا ہو گا“، محمد بن اسماعیل بخاری نے کہا: میرے علم میں یہ حدیث مرفوع نہیں ہے، ۳- اس باب میں علی، حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت ابو سعید خدری اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
