Arabic (Original)
1364 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنا أَبُو عُبَيْدٍ، نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ يُمِيلُهَا الرِّيحُ مَرَّةً هَكَذَا وَمَرَّةً هَكَذَا، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ مَثَلُ الْأَرْزَةِ الْمُجْذِيَةِ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى يَكُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً»قَالَ أَبُو عَمْرٍو: الْأَرَزَةُ بِفَتْحِ الرَّاءِ مِنْ شَجَرِ الْأَرْزَنِ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: الْأَرَزَةُ مِثْلُ فَاعِلَةِ الثَّابِتَةِ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: الْأَرْزَةَ بِسُكُونِ الرَّاءِ مِنْ شَجَرِ الْأَرْزِ وَهُوَ الصُّنُوبَرُ، وَالْمَجْذِيَةُ الثَّابِتَةُ، وَالْإِنْجِعَافُ الْإِنْقِلَاعُ، وَيُقَالُ بِالْخَاءِ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated from the Messenger of Allah (peace be upon him) that he said: "The believer is like a tender plant—the wind keeps tilting it, and the believer continues to be tested with trials. The hypocrite is like a cedar tree—it does not sway until it is uprooted all at once."
Urdu Translation
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مومن کی مثال کھیتی کے ننھے پودے کی مانند ہے جسے ہوائیں ادھر ادھر جھکاتی رہتی ہیں اور منافق کی مثال صنوبر کی ہے جو زمین پر سیدھا کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی بار جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“ابوعمرو نے کہا:«ارزہ»را کی زبر کے ساتھ ہے اور یہ«ارزن»میں سے ہے۔ ابوعبید نے کہا:«ارزہ»کا تلفظ«فاعلہ»کی مثل ہے۔ ابوعبید نے یہ بھی کہا کہ«ارزہ»را کی جزم کے ساتھ ہے اور یہ صنوبر کا درخت ہے۔«المجدیہ»کا معنی ہے: سیدھا۔«انجعاف»کا معنی ہے: جڑ سے اکھڑ جانا۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ لفظ«انجعاف»(جیم کی بجائے) خ کے ساتھ«انخعاف»ہے۔[مسند الشهاب/حدیث: 1364]
