Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لا يَتَمَثَّلُنِي، قَالَ أَبِي: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: قَدْ رَأَيْتُهُ، فَذَكَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ، فَقُلْتُ: شَبَّهْتُهُ بِهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّهُ كَانَ يُشْبِهُهُ.
English Translation
'Asim ibn Kulaib’s father heard Hadrat Abu Huraira say:“Allah’s Messenger (Allah bless him and give him peace) said: ‘If someone sees me in his sleep, he has indeed seen me, for Satan cannot imitate me!’ The father then related this to Hadrat Ibn Abbas, saying that he had seen the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He also mentioned al-Hasan ibn Hadrat 'Ali, noting that he resembled the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). To this Hadrat Ibn 'Abbas replied, ‘Yes, he resembled him.’”
Urdu Translation
عاصم بن کلیب کے والد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو اس نے بیشک مجھے ہی دیکھا ہے کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ کلیب کہتے ہیں: پھر میں نے یہ حدیث حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بیان کی اور کہا: میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو (خواب میں) دیکھا ہے، پھر حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا ذکر کیا اور کہا: میں نے ان سے مشابہت پائی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: بے شک وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہ تھے۔
