Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ أَبُو الأَشْعَثِ الْعِجْلِيُّ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَرْجِسَ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَدُرْتُ هَكَذَا مِنْ خَلْفِهِ، فَعَرَفَ الَّذِي أُرِيدُ، فَأَلْقَى الرِّدَاءَ عَنْ ظَهْرِهِ، فَرَأَيْتُ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ عَلَى كَتِفَيْهِ، مِثْلَ الْجُمْعِ حَوْلَهَا خِيلانٌ، كَأَنَّهَا ثَآلِيلُ، فَرَجَعْتُ حَتَّى اسْتَقْبَلْتُهُ، فَقُلْتُ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: وَلَكَ فَقَالَ الْقَوْمُ: أَسْتَغْفَرَ لَكَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم؟ فَقَالَ: نَعَمْ، وَلَكُمْ، ثُمَّ تَلا هَذِهِ الآيَةَ ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾
English Translation
'Abdullah ibn Sarjis said:"I came to Allah’s Messenger (Allah bless him and give him peace), while he was among a group of his Companions, so I circled like this behind him. He understood what I wanted, so he threw the cloak off his back. I thus saw the place of the Seal on his shoulders, like a clenched fist surrounded by moles, as if they were warts. I came around to face him, and I said: 'May Allah forgive you, O Beloved Messenger of Allah!' He said: ‘And you,' so the people exclaimed: 'Allah’s Messenger (Allah bless him and give him peace) has asked forgiveness for you!' He said: 'Yes, and also for you!' Then he recited this Quranic verse: 'And ask forgiveness for your sin, and for the believing men and the believing women .”(Q.47:19).”’
Urdu Translation
حضرت عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کی جماعت میں تشریف فرما تھے۔ میں اس طرح آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے گھوما۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے میرا مقصد سمجھ لیا اور اپنی پشت مبارک سے چادر ہٹا دی۔ میں نے مہرِ نبوت کی جگہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں پر دیکھی جو بند مٹھی کی مانند تھی اور اس کے گرد تل تھے جیسے مسے ہوں۔ پھر میں واپس آیا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آ کر عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ آپ کو بخش دے۔ ارشاد فرمایا: اور تمہیں بھی۔ لوگوں نے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے لیے استغفار فرمایا؟ انہوں نے کہا: ہاں، اور تمہارے لیے بھی۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: اور اپنے گناہ کی بخشش مانگو اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بھی۔
