Arabic (Original)
ناعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْزَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِابْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ, قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ فَقَالَ:" مَنْ لِي مِمَّنْ يُؤْذِينِي وَيَجْمَعُ فِي بَيْتِهِ مَنْ يُؤْذِينِي؟" فَقَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ: إِنْ كَانَ مِنَ الأَوْسِ قَتَلْنَاهُ، وَإِنْ كَانَ مِنْ إِخْوَانِنَا مِنَ الْخَزْرَجِ أَمَرْتَنَا فَأَطَعْنَاكَ، فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ، فَقَالَ: مَا بِكَ يَا ابْنَ مُعَاذٍ طَاعَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَقَدْ تَكَلَّمْتَ مَا هُوَ مِنْكَ، فَقَامَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ , فَقَالَ: إِنَّكَ يَا ابْنَ عُبَادَةَ مُنَافِقٌ، وَتُحِبُّ الْمُنَافِقِينَ، فَقَامَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ , فَقَالَ: اسْكُتُوا أَيُّهَا النَّاسُ، فَإِنَّ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَأْمُرُنَا فَنُنَفِّذُ أَمْرَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللَّهُ أَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا سورة النساء آية 88.
English Translation
Ibn Sa'd ibn Mu'adh narrated: The Messenger of Allah (peace be upon him) addressed the people and said: 'Who will protect me from those who harm me and gather in their houses those who harm me?' Sa'd ibn Mu'adh said: 'If he is from al-Aws, we will kill him; and if he is from our brothers of al-Khazraj, command us and we will obey.' Sa'd ibn Ubadah stood up and said: 'O Ibn Mu'adh! Your claim is not about obedience to the Messenger of Allah; you have spoken words that are beneath you.' Then Usayd ibn Hudayr stood up and said: 'O Ibn Ubadah! You are a hypocrite and you love the hypocrites.' Then Muhammad ibn Maslamah stood up and said: 'Be silent, O people! The Messenger of Allah is among us—he will command us and we will carry out his commands.' Then Allah the Mighty and Majestic revealed: 'What is the matter with you that you are two groups regarding the hypocrites, while Allah has cast them back for what they have earned?' (al-Nisa: 88).
Urdu Translation
ابن سعد بن معاذ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مجھے ان لوگوں سے کون نجات دلائے گا جو مجھے اذیت دیتے ہیں اور اپنے گھروں میں ان لوگوں کو جگہ دیتے ہیں جو مجھے تکلیف پہنچاتے ہیں؟ تو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر وہ شخص اوس میں سے ہے تو ہم اسے قتل کریں گے، اور اگر وہ ہمارے بھائی خزرج میں سے ہے تو آپ ہمیں حکم دیں، ہم آپ کی اطاعت کریں گے۔ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: اے ابن معاذ! تمہیں کیا ہوا؟ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی اطاعت اپنی جگہ، لیکن تم نے ایسی بات کہی جو تمہارے شایانِ شان نہیں۔ تو سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے ابن عبادہ! تم منافق ہو اور منافقین سے محبت کرتے ہو۔ اس پر سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: لوگو! خاموش ہو جاؤ، بےشک ہمارے درمیان رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمموجود ہیں، وہ ہمیں جو حکم دیں گے ہم اسے بجا لائیں گے۔ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی:﴿فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللَّهُ أَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا﴾۔[سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 663]
