Arabic (Original)
ناإِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ مُؤَدِّبُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنِالأَعْمَشِ، عَنْإِبْرَاهِيمَ، عَنْعُبِيدَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَلِعَبْدِ اللَّهِ:" اقْرَأْ عَلَيَّ"، قَالَ: أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟!، فَقَالَ:" إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي"، فَقَرَأَ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ: فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا سورة النساء آية 41، قَالَ: فَغَمَزَنِي، فَنَظَرْتُ فَإِذَا دُمُوعُهُ تَنْحَدِرُ.
English Translation
'Ubayda narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said to 'Abdullah: "Recite to me." He said: "Shall I recite to you when it was revealed to you?" He said: "I love to hear it from someone other than myself." So he recited Surah al-Nisa' until he reached: "How will it be when We bring from every nation a witness and bring you as a witness over them?" [4:41]. He nudged me, and I looked and saw the Prophet's tears flowing.
Urdu Translation
عبیدہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا:”میرے سامنے قرآن پڑھو!“انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ پر کیسے قرآن پڑھوں، حالانکہ یہ تو آپ پر نازل ہوا ہے؟! آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں اسے دوسروں سے سننا پسند کرتا ہوں!“چنانچہ انہوں نے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی، یہاں تک کہ جب اس آیت پر پہنچے:﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا﴾[النساء: 41](ترجمہ:”پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے؟“) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے اشارہ کیا، میں نے دیکھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔[سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 53]
