Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ قَتَلَ رَجُلاً فَدَفَعَهُ إِلَى وَلِيِّ الْمَقْتُولِ يَقْتُلُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِجُلَسَائِهِ " الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ " . قَالَ فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ فَأَخْبَرَهُ فَلَمَّا أَخْبَرَهُ تَرَكَهُ . قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ حِينَ تَرَكَهُ يَذْهَبُ . فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِحَبِيبٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَشْوَعَ قَالَ وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ الرَّجُلَ بِالْعَفْوِ .
English Translation
It is narrated from Hadrat 'Alqamah bin Wa'il (may Allah be well pleased with him) that:his father told them that a man who had killed another man was brought to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he handed him over to their of the victim to kill him. Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated to those who were sitting with him: "The killer and the slain will both be in Fire. "A man went after him and told him that, and when he told him that, he left him (let him go). He (the narrator) said: "I saw him dragging his string when he let him go. I mentioned that the Habib and he said: 'Sa'eed bin Ashwa' told me that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) commanded the man to forgive him
Urdu Translation
حضرت علقمہ بن وائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا جس نے ایک آدمی کو قتل کیا تھا۔ آپ نے اسے مقتول کے ولی کو قتل کرنے کے لیے حوالے کر دیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہم نشینوں سے ارشاد فرمایا: قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہیں۔ ایک شخص نے اس (ولی) کا پیچھا کیا اور اسے بتایا۔ جب اسے بتایا تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔ (راوی) فرماتے ہیں: میں نے دیکھا کہ جب اس نے اسے چھوڑا تو وہ اپنا تسمہ گھسیٹتا ہوا جا رہا تھا۔ میں نے یہ بات حبیب سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے سعید بن اشوع نے بتایا اور ذکر کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو معاف کرنے کا حکم دیا تھا۔
