Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ، مَوْلَى أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ نَفَرًا، مِنْ عُكْلٍ ثَمَانِيَةً قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَوْخَمُوا الْمَدِينَةَ وَسَقِمَتْ أَجْسَامُهُمْ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَلاَ تَخْرُجُونَ مَعَ رَاعِينَا فِي إِبِلِهِ فَتُصِيبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا " . قَالُوا بَلَى . فَخَرَجُوا فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا فَصَحُّوا فَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَعَثَ فَأَخَذُوهُمْ فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَّرَ أَعْيُنَهُمْ وَنَبَذَهُمْ فِي الشَّمْسِ حَتَّى مَاتُوا .
English Translation
Hadrat Anas bin Malik narrated that A group of eighty people from 'Ukl came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW], but the climate of Al-Madinah did not suit them and they fell sick. They complained about that to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] and he said: "Why don't you go out with our herdsmen and drink the milk and urine of the camels?" They said: "Yes (we will do that)." They went out and drank some of the (camels') milk and urine, and they recovered. Then they killed the herdsman of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW], so he sent (men after them) and they caught them and brought them back. He had their hands and feet cut off and branded their eyes, and left them in the sun to die
Urdu Translation
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عکل کے آٹھ لوگ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے۔ مدینے کی آب و ہوا ان کے لیے موافق نہ تھی اور ان کے جسم بیمار ہو گئے۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ہمارے چرواہے کے ساتھ ان کے اونٹوں میں نہیں جاتے اور ان کے دودھ اور پیشاب سے فائدہ اٹھاتے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! چنانچہ وہ نکلے اور ان کا دودھ اور پیشاب پیا اور صحت یاب ہو گئے۔ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے پیچھے آدمی بھیجے اور وہ پکڑے گئے اور ان کو لایا گیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ہاتھ پاؤں کٹوا دیے، ان کی آنکھوں میں سلائی پھیری اور دھوپ میں ڈال دیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔
