Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةَ، ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ أَتَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَمَا إِنِّي مَا أَعِيبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلاَ دِينٍ وَلَكِنِّي أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الإِسْلاَمِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ " . قَالَتْ نَعَمْ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً " .
English Translation
It is narrated from Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with him) that the wife of Thabit bin Qais came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I do not find any fault with Thabit bin Qais regarding his attitude or religious commitment, but I hate Kufr after becoming Muslim." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "Will you give him back his garden?" She said: "Yes." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "Take back the garden and divorce her once
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس کی بیوی نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: میں ثابت بن قیس کے اخلاق اور دین میں کسی کمی و کوتاہی کا الزام نہیں لگاتی لیکن میں اسلام میں رہتے ہوئے کفر و ناشکری کو ناپسند کرتی ہوں ۱؎ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اسے اس کا باغ واپس کر دو گی؟“ ( وہ باغ انہوں نے انہیں مہر میں دیا تھا ) انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ثابت بن قیس سے فرمایا: ”اپنا باغ لے لو اور انہیں ایک طلاق دے دو“۔
