Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ رَأَيْتُ طَاوُسًا يَمُرُّ بِالرُّكْنِ فَإِنْ وَجَدَ عَلَيْهِ زِحَامًا مَرَّ وَلَمْ يُزَاحِمْ وَإِنْ رَآهُ خَالِيًا قَبَّلَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ إِنَّكَ حَجَرٌ لاَ تَنْفَعُ وَلاَ تَضُرُّ وَلَوْلاَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَبَّلَكَ مَا قَبَّلْتُكَ ثُمَّ قَالَ عُمَرُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ .
English Translation
It is narrated that Hadrat Hanzalah (may Allah be well pleased with him) said: "I saw tawus pass by the Corner. If he saw it crowded, he would pass by and he would not push his way in. And if he way it was free, he would kiss it three times, then he said: 'I saw Hadrat Ibn Abbas doing that. Hadrat Ibn Abbas said: 'I saw Umar bin Al-Khattab doing that, then he said: You are just a stone that can neither cause harm or bring benefit; were it not that I saw the Messenger ofAllah kissing you I would not have kissed you.' Then Umar said:b 'I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) doing that
Urdu Translation
حنظلہ کہتے ہیں کہ میں نے طاؤس کو دیکھا وہ رکن ( یعنی حجر اسود ) سے گزرتے، اگر وہاں بھیڑ پاتے تو گزر جاتے کسی سے مزاحمت نہ کرتے، اور اگر خالی پاتے تو اسے تین بار بوسہ لیتے، پھر کہتے: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو ایسا ہی کرتے دیکھا۔ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا ہے انہوں نے اسی طرح کیا، پھر کہا: بلاشبہ تو پتھر ہے، تو نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان، اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو تجھے بوسہ لیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ لیتا پھر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
