Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الأَسْوَدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ الْهَاشِمِيِّ، أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ رَبِيعَةَ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَالْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ائْتِيَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُولاَ لَهُ اسْتَعْمِلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى الصَّدَقَاتِ . فَأَتَى عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَنَحْنُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ فَقَالَ لَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يَسْتَعْمِلُ مِنْكُمْ أَحَدًا عَلَى الصَّدَقَةِ قَالَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ حَتَّى أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَنَا " إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَةَ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ وَإِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلاَ لآلِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم " .
English Translation
Hadrat Abu Rabiah binAl-Harith said to 'Abdul-Muttalib bin Rabi'ah bin Al-Harith and Al-Fadl bin 'Abbas bin 'Abdul-Muttalib:"Go to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and say to him: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), appoint us to collect the Sadaqat!' Hadrat 'Ali bin Abi Talib came along when we were like that, and he said to them: "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) will not appoint any of you to collect the Sadaqah."' 'Abdul-Muttalib said: "So I went with Al-Fadl until we came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and he said to us: "This Zakah is the dirt of the people, and it is not permissible for Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) or for the family of Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)
Urdu Translation
حضرت عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد ربیعہ بن حارث نے عبدالمطلب بن ربیعہ اور فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے کہا کہ تم دونوں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ، اور آپ سے کہو کہ اللہ کے رسول! آپ ہمیں صدقہ پر عامل بنا دیں، ہم اسی حال میں تھے کہ علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم آ گئے تو انہوں نے ان دونوں سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تم دونوں میں سے کسی کو بھی صدقہ پر عامل مقرر نہیں فرمائیں گے۔ عبدالمطلب کہتے ہیں: ( ان کے ایسا کہنے کے باوجود بھی ) میں اور فضل دونوں چلے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے، تو آپ نے ہم سے فرمایا: ”یہ صدقہ جو ہے یہ لوگوں کا میل ہے، یہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے آل کے لیے جائز نہیں“۔
