Arabic (Original)
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن ابن خُثَيْم، عن عبد الرحمن بن سابِطٍ، عن جابر بن عبد الله: أنَّ النبي ﷺ قال لكعب بن عُجْرة:"أعاذَكَ اللهُ يا كعبَ بنَ عُجْرة من إمارة السُّفَهاء" قال: وما إمارةُ السفهاء؟ قال:"أمراءُ يكونون بعدي لا يهتَدُون بهَدْيي، ولا يَستنُّون بسُنَّتي، فمن صدَّقهم بكَذِبِهم وأعانهم على ظلمِهم، فأولئك ليسوا منّي ولستُ منهم، ولا يَرِدُون حوضي، ومَن لم يصدِّقهم بكَذِبِهم ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فأولئك منّي وأنا منهم وسيَرِدُون عليَّ حوضي، يا كعبَ بن عُجْرة، لا يدخلُ الجنةَ لحمٌ نَبَتَ من سُحْتٍ، النارُ أَولَى به، يا كعبَ بنَ عُجْرة، الصومُ جُنَّة، والصدقةُ تُطفِئُ الخطيئة، والصلاة قُرْبان - أو قال: برهان -"(2).
English Translation
Jabir ibn Abdullah narrated that the Prophet (peace be upon him) said to Ka'b ibn Ujrah: "May Allah protect you, O Ka'b ibn Ujrah, from the rule of fools." He asked: "What is the rule of fools?" He said: "Rulers who will come after me, who will not follow my guidance and will not adhere to my Sunnah. Whoever believes their lies and aids them in their oppression — those are not of me and I am not of them, and they will not come to my Pool. And whoever does not believe their lies and does not aid them in their oppression — those are of me and I am of them, and they will come to my Pool."
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:”اے کعب بن عجرہ! اللہ تمہیں بے وقوفوں کی حکمرانی سے اپنی پناہ میں رکھے۔“انہوں نے عرض کیا: بے وقوفوں کی حکمرانی کیا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ حکمران جو میرے بعد ہوں گے، نہ تو وہ میری ہدایت پر چلیں گے اور نہ میری سنت کی پیروی کریں گے، پس جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو وہ لوگ مجھ سے نہیں ہیں اور نہ ہی میں ان سے ہوں، اور وہ میرے حوض پر نہیں آئیں گے، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی، تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر آئیں گے۔ اے کعب بن عجرہ! وہ گوشت جنت میں داخل نہیں ہوگا جو حرام مال سے پلا بڑھا ہو، آگ ہی اس کے لیے زیادہ بہتر ہے؛ اے کعب بن عجرہ! روزہ ڈھال ہے، صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے (جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے) اور نماز اللہ کا قرب (یا فرمایا: دلیل و برہان) ہے۔“[المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 268]
