English Translation
Narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever dies without having fought or having resolved to fight has died upon a branch of hypocrisy."
Urdu Translation
ابوزبیر اور سعید بن میناء سے روایت ہے کہسیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے محاقلہ، مزابنہ سے اور معاومہ سے اور مخابرہ سے منع فرمایا ہے۔ (راویوں میں سے ایک نے کہا کہ معاومہ سے مراد یہ ہے کہ اپنے درخت کا پھل کئی سال کے لئے بیچ دیا جائے) اور آپ نے استثناء کرنے سے منع کیا (یعنی ایک مجہول مقدار نکال لینے سے جیسے یوں کہے کہ میں نے تیرے ہاتھ یہ غلہ بیچا مگر تھوڑا اس میں سے نکال لوں گا یا یہ باغ بیچا مگر اس میں سے بعض درخت نہیں بیچے کیونکہ اس صورت میں بیع باطل ہو جائے گی اور جو استثناء معلوم ہو جیسے یوں کہے کہ یہ ڈھیر غلہ کا بیچا مگر اس میں سے چوتھائی نکال لوں گا تو بالاتفاق صحیح ہے) اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے عرایا کی اجازت دی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 925]
