English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) mentioned al-Masih al-Dajjal (the False Messiah) among the people and said: "Allah is not one-eyed, but al-Masih al-Dajjal is blind in his right eye — his eye looks like a protruding grape." He said: "One night I saw myself near the Ka'bah. I saw a brown-skinned man — one of the finest brown-skinned men — with hair hanging down to his shoulders, well-combed, with water dripping from his head. He had his hands on the shoulders of two men, making tawaf around the Ka'bah. I asked: 'Who is this?' They said: 'This is al-Masih, Isa ibn Maryam (Jesus son of Mary).' Behind him I saw another man with very curly hair, blind in his right eye, most resembling Ibn Qatan among the people I have seen. He too had his hands on two men's shoulders, making tawaf. I asked: 'Who is this?' They said: 'This is al-Masih al-Dajjal.'"
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک دن لوگوں کے درمیان مسیح دجال کا ذکر کیا تو فرمایا: کہ اللہ جل جلالہ کانا نہیں ہے اور مسیح دجال داہنی آنکھ سے کانا ہے۔ اس کی کانی آنکھ ایسی ہے جیسے پھولا ہوا انگور۔ (پس یہی ایک کھلی نشانی ہے اس بات کی کہ وہ مردود اپنے خدائی دعوے میں جھوٹا ہے)۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ایک رات خواب میں میں نے اپنے آپ کو کعبہ کے پاس دیکھا کہ ایک گندمی رنگ کا شخص جیسے کوئی بہت اچھا گندمی رنگ کا شخص ہوتا ہے، اس کے بال کندھوں تک تھے اور بالوں میں کنگھی کی ہوئی تھی، سر میں سے پانی ٹپک رہا تھا، اور وہ اپنے دونوں ہاتھ دو آدمیوں کے کندھوں پر رکھے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا کہ کون شخص ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ مریم کے بیٹے مسیح علیہما السلام ہیں۔ اور ان کے پیچھے میں نے ایک اور شخص کو دیکھا جو کہ سخت گھونگھریالے بالوں والا، داہنی آنکھ کا کانا تھا۔ میں نے جو لوگ دیکھے ان سب میں ابن قطن اس سے زیادہ مشابہ ہے، وہ بھی اپنے دونوں ہاتھ دو آدمیوں کے کندھوں پر رکھے ہوئے طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ مسیح دجال ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 79]
