English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: Some of the companions came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said: "We find in our hearts thoughts that each of us considers too grievous to speak of." He said: "Do you really experience that?" They said: "Yes." He said: "That is clear faith."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہصحابہ میں سے کچھ لوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور پوچھا کہ ہمارے دلوں میں وہ وہ خیال گزرتے ہیں کہ جن کا بیان کرنا ہم میں سے ہر ایک کو بڑا گناہ معلوم ہوتا ہے (یعنی اس خیال کو کہہ نہیں سکتے کیونکہ معاذاللہ وہ خیال کفر یا فسق کا خیال ہوتا ہے جس کا منہ سے نکالنا مشکل معلوم ہوتا ہے) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ کیا تم کو ایسے وسوسے ہوتے ہیں؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ یہ تو عین ایمان ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 45]
